تازہ ترین

کورونا کا مقابلہ اتحاد و یکجہتی کیساتھ کریں :نائیڈو

تاریخ    22 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


 نئی دہلی// نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے بدھ کے روز کہا کہ جب ہندوستان اور پوری دنیا صحت کی بدترین تباہی سے دوچار ہے ، وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی تمام تر صلاحیتوں کو جمع کریں اور اس چیلنج کا ویسا ہی مقابلہ کریں جیسے شری رام نے پاپیوں، بدکرداروں کو ختم کرنے کے لئے اپنے دوستوں کی بے پناہ حمایت حاصل کی تھی۔ نائیڈو نے رام نومامی کے موقع پر سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک پر تحریر اپنے مضمون میں کہا‘‘آج چیتر مہینے کی نویں تاریخ ہے ، آج رام نومامی کا مبارک موقع ہے ۔ اگرچہ آج ہم یہ تہوار اپنے گھروں میں محفوظ طریقے سے منا رہے ہیں ، اس کے باوجود یہ تہوار ہمیں بھگوان رام کی زندگی کے پیغام سے متعلق سوچنے اور تحریک لینے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رامائن ، رام اور سیتا کی لافانی داستان ، ہندوستان کے اس ابدی عقیدے کی عکاسی کرتی ہے جس میں سچائی ، مذہب ، محبت اور امن ہمیشہ قائم رہتا ہے ۔ قدیم زمانے سے ہی ان نظریات نے ہر ہندوستانی کو متاثر کیا ہے ۔ بھگوان رام کی مریادا پروشوتم کی شکل میں پوجا کی جاتی ہے ۔ وہ شائستگی کی ایک حقیقی مثال تھے ۔ ہماری تہذیب ہزار سال کے لئے ہمارے سماجی و ثقافتی شعور کا محور رہا ہے ۔ رام کی ولادت باطل پر سچائی کی فتح کی نشاندہی کرتی ہے ، اور ناانصافی پر انصاف کی حتمی فتح کی امید کو تقویت بخشتا ہے ۔یواین آئی
 

تازہ ترین