۔2021 کے 2ماہ: جموں کشمیر کی سڑکیں لہو لہو

۔ 723سڑک حادثات میں 87افرادلقمۂ اجل، 920 شہری زخمی

تاریخ    21 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


اشفاق سعید
سرینگر // جموں وکشمیر میں رواں سال بھی سڑکوں پر خون کا رقص جاری رہا اور سڑک حادثات میںمتواتر طور پر اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ رواں سال کے صرف 2ماہ جنوری اور فروری میں 723سڑک حادثات رونما ہوئے جس دوران 87افراد ہلاک اور 920زخمی ہو چکے ہیں ۔جموں وکشمیر میں ٹریفک حادثات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے اور روانہ کی بنیادوںپر سڑک حادثات کے دوران ہلاکتیں بھی ہو رہی ہیں اور متعدد افراد اپاہچ بھی بن رہے ہیں۔جنوری کے مہینے میں 341سڑک حادثات کے دوران 33افراد کی موت ہوئی اور 432افراد زخمی ہوئے جبکہ فروی کے مہینے میں  384سڑک حادثات کے دوران 54افراد کی موت ہوئی اور 488زخمی ہوئے ہیں۔ اس طرح جنوری کے مقابلے میں فروری کے مہینے میں 43سڑک حادثات اور 20ہلاکتوں کا اضافہ ہوا ہے۔ جموں وکشمیر میں سب سے زیادہ سڑک حادثات ضلع جموں میں ہوئے جہاں 181 حادثات کے دوران 20افراد کی موت اور 225زخمی ہوئے جبکہ ضلع سرینگر میں 34سڑک حادثات کے دوران 4لوگوں کی موت ہوئی اور 39زخمی ہوئے ۔ضلع گاندربل میں ان دو ماہ کے دوران 4سڑک حادثات میں 6لوگ زخمی ہوئے .بڈگام میں 7سڑک حادثات میں 11افراد زخمی ہوئے ۔اننت ناگ میں 25سڑک حادثات میں 6افرا د ہلاک 25زخمی ہوئے ۔کولگام میں 14سڑک حادثات میں 3ہلاک 24زخمی ہوئے ہیں ۔پلوامہ میں 2سڑک حادثات میں 2ہلاک اور 1زخمی ہوا ۔شوپیاں میں 3سڑک حادثات میں 3زخمی ہوئے ۔اونتی پورہ میں 8سڑک حادثات میں 1ہلاک اور 9زخمی ہوئے ۔بارہمولہ میں 20سڑک حادثات کے دوران 1ہلاک اور 22زخمی ہوئے ۔بانڈی پورہ میں 7سڑک حادثات کے دوران 2ہلاک اور 7زخمی ہوئے ۔کپوارہ میں 12سڑک حادثات کے دوران 1ہلاک اور 19زخمی ہوئے ۔ہندوارہ میں 11سڑ ک حادثات کے دوران2ہلاک اور 15زخمی ہوئے ہیں ۔سوپور میں 9سڑک حادثات کے دوران 14زخمی ہوئے ہیں ۔جموں کے ضلع سانبہ میں 69سڑک حادثات کے دوران 9ہلاک اور 70زخمی ہوئے ہیں ۔کٹھوعہ میں 71سڑک حادثات کے دوران 6ہلاک اور 90زخمی ہوئے ہیں ۔اودھپمور میں56سڑک حادثات کے دوران 7لوگ ہلاک اور 109زخمی ہوئے ہیں ۔ضلع ریاسی میں 32سڑک حادثات کے دوران 1ہلاک اور 38زخمی ہوئے ہیں ۔ڈوڈہ ضلع میں 34سڑک حادثات کے دوران 9ہلاک اور 44زخمی ہوئے ہیں ۔کشتوار میں 15سڑک حادثات کے دوران 5ہلاک اور 15زخمی ہوئے ہیں ۔رام بن ضلع میں 23سڑک حادثات کے دوران 2ہلاک اور 23زخمی۔پونچھ میں ان 2ماہ کے دوران 31سڑک حادثات میں 1شہری کی موت اور 35زخمی ہوئے ہیں اور راجوری میں 55سڑک حادثات میں 5ہلاک اور 76زخمی ہوئے ہیں۔
 

تازہ ترین