کشمیر میں فی الحال لاک ڈاﺅن نافذ کرنے کا امکان نہیں:صوبائی کمشنر

تاریخ    20 اپریل 2021 (05 : 06 PM)   
(Pic: Mubashir Khan)

نیوز ڈیسک
سرینگر//ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے نے منگل کو بتایا کہ وادی میں فی الحال لاک ڈاﺅن نافذ کیا نہیں جائے گا تاہم لوگوں کو چاہئے کہ وہ کورونا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ہراحتیاط سے کام لیں۔
صوبائی کمشنر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا”میں ان خدشات کا نفی میں جواب دینا چاہتا ہوں جو عوام میں ایک اورکورونالاک ڈاﺅن کے بارے میں پائے جارہے ہیں۔ابھی انتظامیہ کے سامنے ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔“۔
انہوں نے کہا ” کشمیر کی صورتحال ابھی اتنی خراب نہیں ہے ، ہوسکتا ہے کہ مستقبل میں صورتحال خراب ہو اُس وقت فیصلہ لیا جائے گا“۔
انہوں نے کہا کہ باہر کی ریاستوں کی دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ کشمیر کی صورتحال زیادہ خراب نہیں ہے۔ انہوں نے تاہم لوگوں پر زور دیا کہ وہ ہر احتیاط سے کام لیں اور ایس او پیز کا خیال رکھیں۔