تازہ ترین

پولیس کی منشیات مخالف مہم جاری

ہیروئن سمیت مینڈھر و راجوری میں 3گرفتار

تاریخ    20 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


سمت بھارگو+جاوید اقبال
راجوری //جموں وکشمیر پولیس نے پونچھ اور اجوری میں منشیات مخالف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے ہیروئن اور نقدی سمیت 3افراد کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔پولیس نے مینڈھر میں ملی ایک خفیہ جانکاری کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ڈھکی علاقہ سے 2افراد کے قبضہ سے 50گرا م ہیروئن اور 65ہزار روپے نقدی بھی ضبط کرلیا ۔پولیس نے دو ملزمان جن کی شناخت پرویز احمد ولد محمد شبیر اور ارفقت علی ولد برکت حسین کو موقعہ سے ہی گرفتار کرتے ہوئے ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 96/2021درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔اسی طرح راجوری ضلع کے تھنہ منڈی علاقہ میں پولیس کی جانب سے کی گئی ایک کارروائی کے دوران ایک شخص ہیروئن نما چیز کے ہمراہ گرفتار کرلیا گیا ۔اس کی شناخت طاہر ولد عبدالسلام کے طورپر ہوئی ہے جبکہ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 62/2021درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں ۔