تازہ ترین

شوپیان معرکہ آرائی میں 2 جنگجوجاں بحق:پولیس

تاریخ    19 اپریل 2021 (08 : 07 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//پولیس نے پیر کو بتایا کہ جنوبی ضلع شوپیان میں جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے مابین معرکہ آرائی کے دوران دو جنگجو جاں بھق ہوگئے۔
پولیس نے تاہم فوری طور جاں بحق جنگجوﺅں کی شناخت نہیں کی۔
یاد رہے کہ یہ معرکہ آرائی ضلع کے زیپوری گاوں میں پیش آگئی۔
اطلاعات کے مطابق پولیس اور فوج نے زیپورہ میں جنگجومخالف آپریشن شروع کیا جس کے دوران جنگجوﺅں اور فورسز کا آمنا سامنا اور طرفین نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں جس کے دوران دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔