تازہ ترین

جموں کشمیر میں کورونا کے1516 نئے کیس،جموں میں451

تاریخ    19 اپریل 2021 (43 : 06 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیر میں کورونا وائرس کا پھیلاﺅ انتہائی تیزی کے ساتھ جاری ہے اور پیر کو یہاں مزید1516کیس سامنے آئے۔اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد148208تک پہنچ گئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج وادی کشمیر سے748جبکہ صوبہ جموں سے768کیس سامنے آئے۔ساتھ ہی گذشتہ24گھنٹوں کے دوران جموں کشمیر میں 6کورونا مریضوں کی موت واقع ہوگئی۔
اعداد و شمار کے مطابق سرینگر ضلع میں آج 383،بارہمولہ میں110،بڈگام میں46،پلوامہ میں29،کپوارہ میں36،اننت ناگ میں48،بانڈی پورہ میں14،گاندر بل میں31،کولگام میں47اور شوپیان ضلع میں4کیس سامنے آئے۔
اسی طرح جموں ضلع میں 451،ادھمپور میں81،راجوری میں34،ڈوڈہ میں8،کٹھوعہ میں38،سانبہ میں33،کشتواڑ میں4،پونچھ میں4،رام بن میں13اور ریاسی میں102کیس سامنے آئے۔