تازہ ترین

بڈگام کورٹ کمپلیکس میں پولیس اہلکار کی بندوق سے حادثاتی طور گولی چلی

تاریخ    19 اپریل 2021 (29 : 06 PM)   
(Representational image)

نیوز ڈیسک
سرینگر//وسطی ضلع بڈگام کے کورٹ کمپلیکس میں پیر کو ایک پولیس اہلکار کی بندوق سے حادثاتی طور گولی چلی تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق پولیس تھانہ بڈگام میں تعینات ایک پولیس اہلکار، جو کورٹ کمپلیکس میں تھا، کی بندوق سے اچانک گولی چلی۔مذکورہ اہلکار اس پولیس پارٹی میں شامل تھا جس نے کورٹ میں کسی ملزم کو لایا تھا۔
پولیس اہلکار کی بندوق سے نکلنے والی گولی ایک وکیل کی کھڑی گاڑی میں جالگی اور اس سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔