تازہ ترین

شمالی ضلع کپوارہ کے جمگنڈ جنگل میں سرکاری ملازم کی لاش بر آمد

تاریخ    19 اپریل 2021 (41 : 04 PM)   
(Representational image)

یو این آئی
سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے جمگنڈ جنگل میں پر اسرار طور پر ایک سرکاری ملازم کی لاش بر آمد کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے جمگنڈ جنگل میں گذشتہ شب دیر گئے مقامی لوگوں نے ایک لاش دیکھی جس کی خبر پھیلتے ہی ہیہامہ علاقے میں سرا سیمگی پھیل گئی۔
انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے فوری طور پولیس کو مطلع کیا جس کے بعد پولیس کی ایک پارٹی جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لیا۔