تازہ ترین

دنیامیں کورونا وائرس سے30.19 لاکھ سے ز ائد افراد ہلاک

تاریخ    19 اپریل 2021 (59 : 02 PM)   


یو این آئی
واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا دن بہ دن خوفناک شکل اختیار کرتی جارہی ہے اور اب تک 30.19 لاکھ سے زیادہ افراد وائرس کی وجہ سے ہلاک جبکہ 14.14 کروڑ سے زیادہ لوگ اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 141404847 ہوگئی ہے ، جبکہ اب تک اس جان لیوا وبا سے ، 3019330 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
جان لیواعالمی وبا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اور بری طرح متاثرامریکہ میں کورونا کا قہر لگاتار بڑھتا جارہا ہے ، اور متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 16 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 5 لاکھ 67 ہزار 217 مریض فوت ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ہندوستان دنیا میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ یہاں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 15061919 ہوگئی ہے اور اب تک 178769 افراد اس مہلک وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔