تازہ ترین

جموں ہوائی اڈے پر منگل سے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع ہوگا

تاریخ    19 اپریل 2021 (46 : 02 PM)   


یو این آئی
جموں// جموں ہوائی اڈے پر منگل سے پروازوں کی آمد روانگی کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا۔
یاد رہے کہ جموں ہوئی اڈے پر رن وے کی توسیع اور دیگر متعلقہ کاموں کے پیش نظر یہ سلسلہ بند تھا۔
جموں ائر پورٹ کے ڈائریکٹر پی آر بیوریہ نے بتایا کہ 20 اپریل یعنی منگل سے ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشنز دوبارہ بحال ہوں گے اور آخری پرواز کی رونگی 4 بجکر 20 منٹ پر ہوگی۔