تازہ ترین

جنوبی ضلع شوپیان میں فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین معرکہ

تاریخ    19 اپریل 2021 (02 : 02 PM)   
(Representational pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//پولیس نے پیر کو بتایا کہ جنوبی ضلع شوپیان میں جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوگئی ہے۔
پولیس کے مطابق یہ معرکہ آرائی ضلع کے زیپوری گاوں میں پیش آگئی۔
اطلاعات کے مطابق پولیس اور فوج نے زیپورہ میں جنگجومخالف آپریشن شروع کیا جس کے دوران جنگجوﺅں اور فورسز کا آمنا سامنا اور طرفین نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں۔
آخری اطلاعات ملنے تک تصادم جاری تھا۔