تازہ ترین

دلی میں آج رات سے چھ روزہ لاک ڈاون کا اعلان

تاریخ    19 اپریل 2021 (32 : 01 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی// دلی میں کورونا انفیکشن انتہا پر پہنچنے کے بعد حکومت نے پیر رات دس بجے سے چھ دنوں کے لئے لاک ڈاون نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلی اروند کیجریوال نے لیفٹننٹ گورنر انل بیجل کے ساتھ میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں آج رات دس بجے سے آئند پیر کی صبح پانچ بجے تک لاک ڈاون کا اعلان کیا ۔
 اس دوران سبھی ضروری خدمات کو لاک ڈاون سے مسثنیٰ رکھا گیا ہے۔ کھانے پینے، میڈیکل اور شادی کی تقاریب منعقد ہوں گی۔ شادی کی تقاریب میں 50 لوگ شرکت کرسکیں گے اور اس کے لئے پاس جاری کئے جائیں گے۔