تازہ ترین

پونچھ سائبر پولیس نے کھوئے ہوئے موبائیل فون مالکان کے حوالے کئے

تاریخ    19 اپریل 2021 (25 : 01 PM)   


عشرت حسین بٹ
پونچھ//صوبہ جموں کے ضلع پونچھ میں سائبر پولیس نے 26لوگوں کے کھوئے ہوئے موبائیل فون بر آمد کرنے کے بعد پیر کو مالکان کے حوالے کئے۔
پولیس کے مطابق یہ موبائیل فون مختلف لوگوں سے مختلف اوقات پرکھو گئے تھے اور ان سے متعلق کیس تھانہ پونچھ میں درج کروائے گئے تھے۔
ان موبائیل فونوں کی بازیابی کے بعد سائبر پولیس نے مذکورہ فون ان ے مالکان کو لوٹادئے۔