تازہ ترین

کشمیرمیں ایک ہفتے بعد موسم میں بہتری، 20 سے22 اپریل تک موسم پھر خراب ہونے کی پیش گوئی

تاریخ    19 اپریل 2021 (01 : 12 PM)   


یو این آئی
سری نگر// وادی کشمیر میں بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہنے کے بعد موسم میں بہتری واقع ہونا شروع ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 19 اپریل کو موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بعد ازاں 20 اور21 اپریل کو کہیں کہیں بارشیں ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 22 اپریل کو موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں جبکہ 23 اپریل کو بھی موسم قدرے ناساز ہی رہے گا تاہم 24 اپریل سے موسم بہتر ہونے کا امکان ہے۔