تازہ ترین

اننت ناگ میںناجائز منافع خوری عروج پر صارفین پریشان ،حکام سے مداخلت کی اپیل

تاریخ    19 اپریل 2021 (00 : 12 AM)   


عارف بلوچ
اننت ناگ//جنوبی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں رمضان کے اس مقدس مہینے میں بھی سبزی فروشوں اور نا جائز منافع خوروں کی طرف سے لوگوں کو دو دو ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سبزی فروش من مانی قیمتوں پر سبزیاںفروخت کررہے ۔لوگوںکا کہنا ہے کہ سبزی فروشوں ،مرغ فروشوں اور دیگر اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والے دکانداروں نے نرخ ناموں کو بالائے طاق رکھ کرمن مانی قیمتیںمقرر کرلی ہیں جس کی وجہ سے عام شہریوں کو اضافی قیمتیں ادا کرنا پڑتی ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ چیکنگ اسکارڈکہیں نظر ہی نہیں آتے ہیں جس کے نتیجے میں عام صارفین کو دو دو ہاتھوں لوٹنے میں دکاندار کوئی کثر باقی نہیں چھوڑتے ہیں ۔  لوگوں نے اس سلسلے میں پولیس اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسروں سے اپیل کی کہ قیمتوں کو اعتدال رکھنے کیلئے اقدامات کریں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سپلائز اننت ناگ کا کہنا ہے کہ ضلع میں قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لئے مارکیٹ چیکنگ میں سرعت لائی گئی ہے اور قصور وار دکانداروں کے خلاف کارروائی بھی ہورہی ہے۔
 

تازہ ترین