تازہ ترین

سحری اور افطار کے وقت بجلی کی عدم دستیابی | کنگن اور گنڈ تحاصیل میں لوگوں کو مشکلات

تاریخ    19 اپریل 2021 (00 : 12 AM)   


غلام نبی رینہ
کنگن//تحصیل کنگن اور تحصیل گنڈ میں افطار اور سحری کے وقت بجلی کی عدم دستیابی سے لوگ پریشان ہیں۔ضلع گاندربل میں تین پن بجلی پروجیکٹ موجود ہونے کے باوجود یہاں لوگوں کو بجلی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کنگن اور گنڈ کی آبادی نے بتایا کہ رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہونے کے ساتھ ہی دونوں تحاصیل میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سحری اور افطارکے وقت سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے۔ علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ تحصیل کنگن میں ایک پاور ہائوس موجود ہے جبکہ گنڈ علاقے کے سمبل میں22.2میگاواٹ ایک پاور ہائوس ، رائل میں 6میگاواٹ منی پاور ہاوس اور دو منی پاور ہاؤس زیر تعمیر ہیں لیکن اس کے باوجود یہاں لوگ بجلی کی شدید قلت سے دوچار ہیں۔لوگوں نے کہاکہ اگر بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلے بند نہیں کیا گیا تو وہ سڑکوں پر آنے کیلئے  مجبور ہوجائیں گے۔
 

تازہ ترین