تازہ ترین

ریاستی انتظامیہ میں بھاری پھیر بدل، 66افسران کے تبادلے | متعدد ڈائریکٹر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،ایڈیشنل سیکریٹری اپنے عہدوں سے تبدیل

تاریخ    19 اپریل 2021 (00 : 12 AM)   


بلال فرقانی
سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے اتوار کو سیول ایڈمنسٹریشن میں بھاری پھیر  بدل کر کے 66افسران کے تبادلے عمل میں لائے۔محکمہ عمومی انتظامی کی جانب سے اتور کو جاری حکم نامہ کے مطابق ڈائریکٹر آرکیالوجی، عجائب گھر منیر الاسلام کو تبدیل کرکے چیف ایگزیکٹو افسر و سیکریٹری جموں کشمیر بلڈنگس اینڈ اتھر کنسٹریکشن ورکس ویلفیئر بورڈ تعینات کرکے مظفر احمد پیر کو فارغ کیا گیا،جنہیں محکمہ عمومی انتظامی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ناظم تعلیمات محمد یونس ملک کو تبدیل کرکے فائناشل کمشنر مال کے دفتر میں فاروق احمد شاہ کی جگہ جوائنٹ فائناشل کمشنر زراعی اصلاحات تعینات کیا گیا۔لیفٹیننٹ گورنر کے سیکریٹریٹ میں ایڈیشنل سیکریٹری راہل پانڈے،جن کے پاس ناظم اطلاعات کا اضافی چارج بھی ہے، کو ڈائریکٹر آرکیالوجی،عجائب گھر و سیکریٹری کلچرل اکادمی کا اضافی چارج بھی سونپا گیا ہے۔ عمومی انتظامی محکمہ میں اپنی تعیناتی کا انتظار کرنے والے شوکت اعجاز بٹ کو کمشنر سٹیٹ ٹیکسز تعینات کیا گیا،جبکہ ایڈیشنل کمشنر سٹیٹ ٹیکسز،جن کے پاس کمشنر سٹیٹ ٹیکسز کا اضافی چارج بھی تھا ،کو فارغ کرکے محکمہ خزانہ میں ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ ایکس پنڈیچر( ترقیاتی اخراجات) ڈویژن1 کیا گیا۔ محکمہ شہری رسدات امور صارفین و عوامی تقسیم کاری جموں کے ڈائریکٹر جتندر سنگھ کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر محکمہ پھولبانی جموں تعینات کیا گیا ۔ محکمہ صنعت و حرفت  کے سپیشل سیکریٹری طارق احمد زرگر کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر دیہی ترقی کشمیر تعینات کیا گیا،جبکہ ایگرو انڈسٹرئز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر بھونی رکھوال کو مشتاق احمد کی جگہ تبدیل کرکے سروے و لینڈ ریکارڈس جموں کے عہدے پر فائز کیا گیا۔ مشتاق احمد کو محکمہ عمومی انتظامی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ڈائریکٹر شہری رسدات امور صارفین و عوامی تقسیم کاری  کشمیربشیر احمد خان کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر انمل ہسبنڈی تعینات کیا گیااور ڈاکٹر عبدالاسلام میر کو فارغ کیا گیا،جنہیں محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کی کمان سونپی گئی۔ڈاکٹر عبدالاسلام تاہم جموں کشمیر حج کمیٹی کے ایگزیکیٹو افسر کا اضافی چارج مزید احکامات تک بدستور سنبھالے گئے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ متھورا معصوم کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر اربن لوکل باڈئز تعینات کرنے کے احکامات صادر کئے گئے۔ جموں کشمیر سروس سلیکشن بورڈ میں کنٹرول امتحانات مشیر احمد کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر قبائلی امور تعینات کیا گیا جبکہ ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ محمد حنیف ملک کو تبدیل کرکے سرجیت سنگھ کی جگہ ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ تعینات کیا گیا۔سرجیت سنگھ کو محکمہ عمومی انتطامی کے پاس رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔یڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر ادھمپور اشوک کمار کو تبدیل کرکے سروس سلیکشن بورڈ میں کنٹرولر امتحانات کا قلمدان سونپا گیا۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر’’ ایس ایس اے‘‘ ارن کمار کو تبدیل کرکے ا یگرو انڈسٹرئز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز کیا گیا۔ محکمہ اطلاعات میں ایڈیشنل سیکریٹری اشوک کمار پنڈتا کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن تعینات کیا گیا۔ ھکم نامہ کے مطابق ڈائریکٹر پھولبانی جمون کشور سنگھ چب کو تبدیل کرکے سدھرشن کمار کی جگہ ڈائریکٹر دیہی ترقی جموں تعینات کیا گیا،جبکہ سدھرشن کمار کو محکمہ عمومی انتظامی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ کاپریٹوئز کشمیر کے ایڈیشنل راجسٹرار محمد یوسف میر کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں تعینات کیا گیا جبکہ ڈائریکٹر دیہی ترقی کشمیر قاضی سرور کو تبدیل کرکے صوبائی کمشنر کشمیر کے دفتر میں ایڈیشنل کمشنر تعینات کیا گیا،تاہم مزید احکامات تک وہ دائریکٹر کمانڈ ائریا ڈیولپمنٹ کشمیر کا اضافی چارج بدستور سنبھالے گے۔ ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ محمد اشرف بت کو تبدیل کرکے محکمہ کھیل کود و امور نوجوناں میں خصوصی سیکریٹری کے عہدے پر فائز کیا گیا۔ ایسو سی ٹیٹیڈ اسپتال کشمیر کے ایڈمنسٹریٹر بشیر احمد وانی کو تبدیل کرکے ایٰڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ تعینات کیا گیا جبکہ صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کے اٰڈیشنل ڈائریکٹر ریاض احمد وانی یسو سی ٹیٹیڈ اسپتالون کے ایڈمنسٹریٹر کا اضافی چارج سنبھالے گے۔نذیر احمد لون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کپوارہ کو ایڈیشنل ڈیولپمنٹ کمشنر کپوارہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ ان کے پاس اگلے احکامات تک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا عہدہ بھی رہے گا ۔رفعت کولی ایڈیشنل کمشنر سٹیٹ ٹیکس جموں کو تبدیل کر کے نروپا رائے کی جگہ رجسٹرار جموں وکشمیر سپیشل ٹربنل تعینات کیا ہے جبکہ نروپا رائے کو اگلے احکامات تک جنرل ایڈمسٹریشن محکمہ کے پاس رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے ۔ڈائریکٹر ٹرائبل افئر جموں وکشمیر محمد سلیم کو تبدیل کر کے منیجنگ ڈائریکٹر جموں وکشمیر ایس سی ایس ٹی اینڈ او بی سی ڈیولپمنٹ کارپوریشن تعینات کیا ہے ۔پنکج راج کٹوچ ایڈیشنل سکریٹری اینمل اینڈ شیپ ہسبنڈی کو تبدیل کر کے جموں ڈویژنل کمشنر آفس میں ایڈیشنل کمشنر کے عہدے پر تعینات کیا ہے ۔ڈویژنل کمشنر کشمیر کے آفس میں ایڈیشنل کمشنر کے عہدے پر تعینات تصدق حسین میر کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر تعینات کیا ہے ۔وشیش پال مہاجن ڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکس انفورسمنٹ جموں ہیڈکواٹر کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر ہاٹیکلچرل پلاننگ اینڈ مارکٹنگ کے عہدے پر تعینات کیا ہے ۔ڈائریکٹر لینڈ منیجمنٹ جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی پونیت شرما کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈی سی کٹھوعہ تعینات کیا ہے، وہ وہاں ڈی آئی سی کٹھوعہ کا اضافی چارچ بھی سنبھالیں گے ۔ڈی آئی سی کٹھوعہ بابو رام کو اگلے احکامات تک جنرل ایڈمسٹریشن محکمہ کے پاس رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے ۔جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمشن کشمیر ہارس آحمد ہنڈو کو تبدیل کر کے مشتاق احمد کی جگہ چیف ایگزیکٹو افسر ٹورزم ڈیولپمنٹ اتھارٹی پہلگام تعینات کیا ہے جبکہ مشتاق احمد کو اگلے احکامات تک جنرل ایڈمسٹریشن محکمہ کے پاس رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے ۔ریجنل ٹرانسپورٹ افسر کٹھوعہ لکھن پور راج کمار تھاپا کو تبدیل کر کے لیبر اینڈ ایمپلائیمنٹ محکمہ کا ایڈیشنل سکریٹری تعینات کیا ہے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ کشوری لال کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشتواڑ تعینات کیا ہے جبکہ اے ڈی سی کشتواڑ پون کمارکو اگلے احکامات تک جنرل ایڈمسٹریشن محکمہ میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکس پنکج گپتا کو جوائنٹ کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن میں تعینات کیا ہے
 ۔جوائنٹ ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹ جموں انجو گپتا کو تبدیل کر کے پرنسپل رینیو انسٹی ٹوٹ جموں تعینات کیا ہے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجوری شیر سنگھ کو تبدیل کر کے چیف ایگزیکٹو افسر ٹورزم ڈیولپمنٹ اتھارٹی پتنی ٹاپ تعینات کیا ہے ۔ایڈیشنل سکریٹری جنگلات وماحولیات دیپ راج کو تبدیل کر کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سمگرا شکشھا ابھیان تعینات کیا ہے ۔KUSUMشرما پرنسپل رینیو ٹریننگ انسٹی ٹوٹ جموں کو تبدیل کر کے ڈپٹی ایگسائز کمشنر جموں تعینات کیا ہے ۔پروگرام افسر آئی سی ڈی ایس پروجیٹ جموں ۔نتیشا کلسوترہ کو تبدیل کر کے جوائنٹ ڈائریکٹر ٹورزم جموں تعینات کیا ہے ۔ویشال شرما ایڈیشنل سکریٹری محکمہ خزانہ کو تبدیل کر کے جوائنٹ ڈائریکٹر جیالجی اینڈ مائننگ جموں تعینات کیا ہے ۔ڈپٹی ضلع الیکشن افسر جموں گل حسین کو تبدیل کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمشن جموں تعینات کیا ہے ۔کلیکٹر لینڈ ایکویشن ڈفنس اودھمپور اختر حسین کو تبدیل کر کے اسٹیٹ کمشنر رینیو کشتواڑ تعینات کیا ہے ۔زبیر حسین شاہ پروجیٹ افسر ویج ایمپلائیمنٹ آے سی ڈی شوپیاں کو تبدیل کر کے جوائنٹ ڈائریکٹر پونچھ تعینات کیا ہے ۔چیف ایگزیکٹو افسر اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کشمیر ریاض احمد شاہ جن کے پاس ڈائریکٹر ہوسپٹلٹی کا اضافی چارج بھی تھا کو تبدیل کر کے جوائنٹ کمشنر سرینگر میونسپل کارپوریشن تعینات کیا ہے ۔ڈاکٹر زاکر حسین سب ڈویژنل مجسٹریٹ تھانہ منڈی کو تبدیل کر کے جنرل منیجر ڈی آئی سی پونچھ تعینات کیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر رینیو کٹھوعہ دیوندر پال کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹکسز جموں کے عہدے پر تعینات کیا ہے ۔رومن احمد،اسسٹنٹ کمشنرمال پلوامہ کو تبدیل کرکے پروگرام آفیسر آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ بڈگام مقرر کیا گیا۔ہتیش گپتا ایڈیشنل ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن جموں کشمیرکو تبدیل کرکے جوائنٹ کمشنرجموں میونسپل کارپوریشن بنایا گیا ۔وہ چیف ایگزیکیٹوافسر سمارٹ سٹی جموں کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے اورستیش کمارایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جموں کو اضافی ذمہ داریوں سے فارغ کریں گے۔سکھ پال سنگھ ایڈیشنل سیکڑیٹری جل شکتی محکمہ کوتبدیل کرکے سیکریٹری جموں کشمیرواٹرریسورسزریگولیٹری اتھارٹی مقرر کیا گیا ۔امیت ورمنی اے سی ڈی ویج ایمپائمنٹ جموں کو تبدیل کرکے جوائنٹ ڈائریکٹر صنعت وکامرس جموں بنایا گیا۔وہ ترشلاکماری کی جگہ لیں گے جنہیں جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ریاض احمد ملک سب ڈویژنل مجسٹریٹ اوڑی کو تبدیل کرکے جوائنٹ ڈائریکٹر ہاسپلٹی وپروٹوکول مقرر کیاگیا۔انیل کمار چنڈیل ڈپٹی ڈایریکٹر ٹورازم جموں کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکس ،جموں مقرر کیا گیا ۔وہ سنینا شرما کی جگہ لیں گے جنہیں مزیداحکامات کیلئے کنرل ایڈمنسٹریشن محمکہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ایس ڈی ایم سرنکوٹ سلیم احمد کو تبدیل کرکے کلکٹر لینڈ ایکوزشن راجوری بنایا گیا ہے ۔اتل کمار ڈپٹی ڈئریکٹر آئی سی ڈی ایس جموں کو تبدیل کرکے جموں میونسپل کارپوریشن کا سیکریٹری مقرر کیا گیاہے۔طاہرمصطفی ملک ڈپٹی سیکریٹری جموں کشمیرپبلک سروس کمیشن کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر مال راجوری بنایاگیا ۔وہ محمداشرف کی جگہ لیں گے جنہیں جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ میں رپورٹ کرنے کو کہاگیا ہے۔گوپال سنگھ ایس ڈی ایم اکھنور کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ائمپلائمنٹ اینڈکونسلنگ سینٹرسرینگر مقررکیاگیا۔ششی بالا ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر پونچھ کو تبدیل کرکے نعیم النساء کی جگہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن افسر پونچھ مقرر کیا گیا ،نعیم النساء کوجنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔سمیراحمد جان ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن افسر بارہ مولہ کو تبدیل کرکے شبیرالحسن کی جگہ ایس ڈی ایم گلمرگ مقررکیاگیا جنہیں مزیدتقرری کیلئے جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ میں رپورٹ کرنے کو کہاگیا ہے۔وہ گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکیٹوافسر کااضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔رفیق احمد لون اسسٹنٹ کمشنر ریونیوبارہ مولہ ڈپٹی ڈستڑکٹ الیکشن افسر کااضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔میرنصراہلال جیری پروجیکٹ افسر ویج ایمپلائمنٹ پلوامہ کو تبدیل کرکے پروجیکٹ افسر ویج ائمپلایمنٹ شوپیان بنایا گیا ہے۔سنسارچند جنرل منیجرڈی آئی سی،سامبہ کواسسٹنٹ کمشنر سٹیٹ ٹیکس محکمہ جموں مقرر کیاگیا۔ڈاکٹر عامرحسین اسٹنٹ کمشنر مال کشتوار کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکریٹری جموں کشمیر پبلک سروس کمیشن بنایا گیا ہے۔رئیس احمدبٹ اسسٹنٹ کمشنر مال بڈگام کوتبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر مال سرینگرمقررکیاگیا ہے۔مس ٹینا مہاجن سیکریٹری جموں میونسپل کارپوریشن کو تندیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس جموں مقررکیاگیا ہے۔محمد ادریس ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن افسر ڈوڈہ کوتبدیل کرکے پروجیکٹ آفیسرویج ایملائمنٹ ڈوڈہ مقرر کیا گیا ہے۔وہ پریم سنگھ کی جگہ لیں گے جنہیں جنرل اینڈمنسٹریشن محکمہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔پرویزرحیم جنرل
 منیجرڈی آئی سی بانڈی پورہ کو تبدیل کرکے ریاض احمد بیگ کی جگہ اسسٹنٹ کمشنرمال بانڈی پورہ بنایا گیا ہے،ریاض احمد بیگ کو جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔پرویزرحیم ڈی آئی سی بانڈی پورہ کے جنرل منیجرکااضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔  گلزاراحمدراتھرڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن افسر پلوامہ تبدیل کرکے ایس ڈی ایم کرناہ ٹنگڈار مقرر کیا گیا ہے ۔وہ سب رجسٹرار کرناہ کا بھی اضافی چارج تاحکم ثانی سنبھالیں گے۔
 
 
 

تازہ ترین