تازہ ترین

پُر اسرار طور گولی لگنے سے زخمی خاتون | صدر اسپتال میں دم توڑ بیٹھی

تاریخ    19 اپریل 2021 (00 : 12 AM)   


سید اعجاز
ترال// ترال میں پُر اسر ار طور پر گولی لگنے سے زخمی ہوئی خاتون اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھی ۔ ڈار گنائی گنڈ گائوں میں جمعہ اور سنیچرکی درمیانی رات شکیلہ بانو زوجہ غلام نبی لون پر اسرار طور پر گولی لگنے سے زخمی ہو ئی تھی جس کے بعد مہلوک خاتون کے شوہر اور دیگر رشتہ دار وں نے جواں سال خاتون کو  پہلے ضلع اسپتال اور بعد میں صدر اسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹر وں نے تشخص کے دوران کہا کہ خاتون گولی لگنے سے زخمی ہوئی ۔ مذکورہ خاتون کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا گیا جہاں اتوارکو وہ زخموںکی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھی ۔ پولیس نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ خاتون گولی لگنے سے زخمی ہو گئی ہے جس کے بعد مذکورہ خاتون کے گھر پر تلاشی لی گئی جہاںسے وہ گولی کا خول بر آمد کیا گیا۔ پولیس نے اس معاملے میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 25/2021متعلقہ دفعات کے تحت درج کر لیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔