تازہ ترین

شوپیان کے 2دیہات میں تلاشیاں

تاریخ    19 اپریل 2021 (00 : 12 AM)   


شاہد ٹاک
شوپیان // یہاں 2دیہات کا شبانہ کریک ڈائون کر کے تلاشیاں لی گئیں۔ پولیس کے مطابق انہوں نے جنگجو ئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر 44آر آر اور سی آر پی ایف 178بٹالین سی آر پی ایف کیساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران بڈی گام شوپیان کا محاصرہ کیا اور کئی گھنٹوں تک تلاشیاں لیں۔ لیکن کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ شام کے وقت ہی جنگجوئوں کی اطلاع ملنے پر 44آر آر کیساتھ پولیس نے الشی پورہ شوپیان گائوں کا محا صرہ کیا اور گائوں کی ناکہ بندی کردی۔فورسز نے  افطار کا وقت قریب ہونے کی بنا پر گھر گھر تلاشیاں نہیں لیں البتہ گائوں کے اندر روشنیوں کا انتظام کیا گیا اور مکینوں کے گھروں کے اندر رہنے کیلئے کہا۔یہاں رات گئے تک تلاشیاں جاری تھیں۔