تازہ ترین

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 21 اپریل کو کھیلا جائے گا

تاریخ    19 اپریل 2021 (00 : 12 AM)   


یو این آئی
 لاہور//پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 21 اپریل کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے کامیاب دورے کے بعد بابر اعظم کی قیادت میں زمبابوے پہنچ گئی ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی 20 انٹرنیشنل اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 21 اپریل، دوسرا میچ 23 اپریل جبکہ تیسرا اور آخری میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 29 اپریل سے 3 مئی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 7 سے 11 مئی تک کھیلا جائے گا۔ دورہ میں شامل تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔
 

تازہ ترین