تازہ ترین

ناجائزمنافع خوری کا نتیجہ | سوپورمیں 3مرغ فروش گرفتار

تاریخ    19 اپریل 2021 (00 : 12 AM)   


غلام محمد
سوپور//ماہ صیام کے مقدس مہینے میں ناجائزمنافع خوروں کے خلاف سوپور پولیس نے ایک مہم کے دوران اضافی قیمتوں پر مرغ فروخت کرنے کی پاداش میں تین مرغ فروشوں کو دھرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار کئے گئے مرغ فروش 160روپے کلو قیمت کے حساب سے مرغ فروخت کررہے تھے جبکہ سرکار نے اس کے لئے125روپے فی کلو قیمت مقرر کی ہے ۔پولیس ترجمان نے گرفتار کئے گئے مرغ فروشوں کی شناخت مشتاق احمد لاراولدغلام محمد لارا، وسیم احمدغازی ولدغلام محمدغازی اور منظوراحمد خان ولدمحمداشرف خان کے طور کی ہے ۔پولیس نے اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت کیس زیرایف آئی آرنمبر89،90،91درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق قصبے میں ناجائز منافع خوری کے خلاف مہم جاری رہے گی ۔
 

تازہ ترین