تازہ ترین

مسجد حرام : معتمرین کی نقل و حرکت منظم کرنے کے لیے 750 اہل کار

تاریخ    19 اپریل 2021 (00 : 12 AM)   


یو این آئی
ریاض //حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے مسجد حرام میں مجمع کو کنٹرول کرنے اور منظم رکھنے کے لیے 750 اہل کاروں کو تعینات کیا ہے۔حرم مکی میں مجمع اور بھیڑ کو منظم کرنے کی ذمے دار انتظامیہ کے ڈائریکٹر اسامہ الحجیلی کے مطابق چوبیس گھنٹے کام کرنے کے لیے 750 اہل کار موجود ہیں جو مسجد حرام میں معتمرین کو اعلی ترین خدمات پیش کرنے میں مصروف ہیں۔ اس کا مقصد معتمرین کو پرسکون ماحول فراہم کرنا ہے تا کہ وہ اپنے مناسک پورے اطمینان اور سہولت کے ساتھ ادا کر سکیں۔الحجیلی نے بتایا کہ مذکورہ 750 اہل کاروں کو مختلف مقامات پر تقسیم کیا گیا ہے۔ ان میں مطاف کا صحن، پہلی منزل پر مطاف، طواف کے بعد نماز کی جگہ، زمینی اور پہلی منزل کی سعی کی گجہ، شاہ فہد توسیع اور مسجد حرام میں معتمرین اور نمازیوں کے داخلے کے لیے مخصوص مقامات شامل ہیں۔ڈائریکٹر نے بتایا کہ جنرل پریذیڈنسی نے رمضان مبارک کے لیے اپنی پوری افرادی قوت کو معتمرین کی خدمت کے لیے کام پر لگا دیا ہے۔ الحبیلی نے معتمرین پر زور دیا کہ وہ اعتمرنا ایپلی کیشن کے ذریعے جاری کردہ اپنے اوقات کار کی پابندی کری، مسک لگائیں اور سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں۔دوسری جانب حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی میں سول سیکورٹی کے 500 اہل کار بھی رمضان کے سیزن کے دوران میں مسجد حرام اور اس کے زیر انتظام بیرونی مقامات اور تنصیبات میں خدماتی نظام کو سپورٹ کرنے میں شریک ہیں۔سیکورٹی امور کی انتظامیہ کے ڈائریکٹر فائز الحارثی نے باور کرایا ہے کہ مسجد حرام اور اس کی بیرونی تنصیبات میں امن و سلامتی سے متعلق تمام کارروائیاں واضح اور مثالی انداز سے انجام دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رمضان کے سیزن کے دوران میں سیکورٹی اینڈ سیفٹی مینجمنٹ کی ذمے داریاں مختلف نوعیت کی ہیں۔
 

تازہ ترین