تازہ ترین

اسرائیل میں گھر سے باہر ماسک لگانا ضروری نہیں

تاریخ    19 اپریل 2021 (00 : 12 AM)   


یواین آئی
تل ابیب// اسرائیل کی وزارت صحت نے ملک میں کامیاب ٹیکہ کاری کے سبب مریضوں کی تعداد میںکافی کمی آنے کے بعد لوگوں کے لئے کھلی ہوا میں ماسک لگانیکی پابندی ہٹاد دی ہے۔وزارت نے سنیچر کو کہا ’’پورے ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی آنے پر ہیلتھ ڈائرکٹر ہیزی لیوی کو پابندی کو منسوخ کرنے کے حکم پر دستخط کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ لوگوں کے لئے سنیچر سے کھلے میں ماسک لگانا ضروری نہیں ہوگا‘‘۔وزارت نے لوگوں کو گھر سے باہر بھیڑ بھاڑ والے مقامات اور دیگر تقاریب میں ماسک لگانے کی صلاح دی اور زور یکر کہا کہ ماسک ابھی بھی گھر کے اندر پہننے کی ضرورت ہے۔ لیکن لوگوں کے لئے کھلے علاقوں اور جہاں بھیڑ نہ ہو، ماسک پہننا ضروری نہیں ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ 20 دسمبر سے کورونا وائرس کے خلاف ٹیکہ کاری مہم شروع کی تھی اور دنیا میں اسرائیل سب سے تیزی سے ویکسین لگانے والے ممالک میں شمار کیا جانے لگاہے۔اسرائیل کی وزارت صحت کے ترجمان انت ڈینیلی نیمارچ میں کہا تھا کہ ملک کا منصوبہ  ہے کہ سبھی ضروری معیاری  عمل مکمل کرتے ہی ملک کے 12۔16 عمر کے بچوں کو ٹیکہ لگانا شروع کردیا جائے گا۔
 

تازہ ترین