تازہ ترین

ماسک اور وٹیکہ کاری کے تئیں بیداری ضروری:وزیراعظم

تاریخ    19 اپریل 2021 (00 : 12 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی//وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی میں کورونا سے پیدا شدہ حالات کا جائزہ لیا اور کورونا سے بچاؤ کے احتیاطی اقدامات اور 45 سال سے زیادہ عمر والے لوگوں کی ٹیکہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔انہوںنے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ میں حصہ لیا اور کورونا سے بچاؤ اور کورونا متاثرہ مریضوں کے مکمل علاج کے لئے ٹیسٹنگ ،بیڈ،دوائیاں ،ویکسین اور طبی اہلکاروں کی ضرورت وغیرہ کی معلومات لی۔ انہوں نے عوام کو ہر ممکن مدد فوری طورپر مہیا کرانے کے لئے افسروں کو ہدایت دی۔بات چیت کے دوران وزیراعظم نے اس بات پر خاص طور پر زور دیا کہ ’دو گزکی دوری ،ماسک ہے ضروری‘ پر عمل سبھی لوگوں کے ذریعہ کیا جائے۔ وزیراعظم نے ویکسینیشن مہم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ 45 سال سے زیادہ کی عمر کے سبھی لوگوں اس سلسلے میں بیدار کریں۔ انہوں نے انتظامیہ کو بھی پوری حساسیت کے ساتھ وارانسی کیلوگوں کی ممکن حد تک مدد کرنے کیلئے کہا۔ مودی نے ملک کے سبھی ڈاکٹروں ،سبھی میڈیکل اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس بحران کی گھڑی میں بھی وہ اپنے فرض کو پوری ایمانداری سے ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پچھلے سال کے تجربوں سے سیکھتے ہوئے محتاط رہکر آگے بڑھنا ہے۔یواین آئی