تازہ ترین

ہ 12کروڑ سے زائد لوگوں کوٹیکے لگائے گئے: مرکزی وزارت صحت

تاریخ    19 اپریل 2021 (00 : 12 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی// اتوار کے روز ملک میں کورونا ویکسین لینے والے  لوگوں کی تعداد 12 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔ یہ دنیا کی ویکسین کی سب سے بڑی مہم ہے۔یہ اطلاع مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے دی۔ وزارت کے مطابق آج صبح سات بجے دی گئی رپورٹ کے مطابق اب تک ملک میں1815325 سیشنز کے دوران کل 122622590 افراد کو ویکسین کی خوراک دی جاچکی ہے۔ان میں 9128146 صحت کارکنان ( ایچ سی ڈبلیوز) شامل ہیں جنہوں نے پہلی خوراک لی ہے اور 5708223  ایچ سی ڈبلیوز  نے دوسری خوراک لی ہے۔ اس کے علاوہ ، 11233415 فرنٹ لائن کارکنوں نے پہلی خوراک لی ہے اور 5510238 نے دوسری خوراک لی ہے۔ اس کے علاوہ  60 سال سے زائد عمر کے لوگوں میں سے پہلی خوراک سے فائدہ اٹھانے والوں میں 45594522 اور 38،91،294 سیکنڈ خوراک سے فائدہ اٹھانے والوں میں 60 سال سے زیادہ عمر والوں میں شامل ہیں۔ جبکہ 45 سے 60 سال تک کے مستفید افراد میں 40474993 (پہلی خوراک) اور 101081759(دوسری خوراک)  شامل ہیں۔وزارت نے کہا کہ ملک کی آٹھ ریاستوں میں دی گئی کل کورونا  ٹیکے کی خوراک کا  59.5 فیصد حصہ ہے۔یہ چارریاستیں ہیں - گجرات (10337448)، مہاراشٹرا (12139453)، راجستھان (10698771) اور اتر پردیش (10712739) - اب تک ایک کروڑ کی حفاظتی ٹیکوں کی حد کو عبور کر چکی ہیں۔ گجرات نے 16 اپریل کو ایک کروڑ حفاظتی ٹیکوں کا ہدف پورا کیا ، جبکہ دیگر تین ریاستوں نے 14 اپریل کو اس ٹارگٹ کو عبور کیا۔وزارت نے کہا ’’ہندوستان کو 12  کروڑ ویکسی  نیشن کرنے میں صرف 92 دن لگے۔ ایسا کرنے والاہندوستان دنیا کا تیز ترین ملک ہے۔ اس سے  قبل  امریکہ کو 97 دن اور چین (108 دن) سے زیادہ وقت لیا  تھا۔ویکسینیشن مہم (17 اپریل) کے دن 92 کے مطابق ، 26،84،956 ویکسین کی خوراکیں دی گئیں۔ وزارت نے مزید بتایا کہ فائدہ اٹھانے والوں کو پہلی خوراک کے 39،998 سیشنز میں ٹیکے لگائے گئے اور6،62،357 مستحقین کو دوسری خوراک دی گئی۔خیال رہے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 261500  نئے کیسز درج ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرین  کی تعداد ایک کروڑ 47لاکھ 88 ہزار 109 ہوگئی ہے۔  وہیں اس دوران ریکارڈ  123354 مریض  صحتمند بھی ہوئے ہیں جنہیں ملاکر اب تک  12809643 مریض  کورونا سے  نجات پا چکے ہیں۔ ملک میں کورونا کے  ایکٹیو کیسز کی تعداد  18لاکھ سے بڑھ زیادہ ہوکر  1801316  ہوگئے ہیں۔ اسی  دوران  مزید 1501 مریضوں کی موت کے ساتھ ،  ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 177150 ہوگئی ہے۔یواین آئی
 
 
 

دلی میں آکسیجن اور ضروری ادویات فراہم کریں گے:آر ایس ایس 

نئی دہلی// راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اوراس کی ذیلی تنظیم سیوا بھارتی نے کووڈ 19عالمی وبا کے انتہائی ناگفتہ بہ حالات میں دہلی میں لوگوں کی مدد کرنے کیلئے ایک ورکنگ پلان تیار کر کے انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے آکسیجن اور ضروری ادویات وغیرہ کے انتظامات کرنا شروع کردیا ہے۔راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے صوبہ دہلی کے ’پرانت کاریہ واہک‘  بھارت بھوشن نے آج یہاں کہا کہ پوری دنیا کووڈ۔19  سے متاثر ہے، جس کے سبب پوری دنیا کی رفتار ٹھہر سی گئی ہے۔ اس نے معاشرے کے ہر طبقے کو نشانہ بنایا ہے۔ ایسے عجیب اور اذیت ناک حالات میں قومی راجدھانی  دہلی میں کورونا سے متعلقہ مسائل کو حل کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر کوششیں شروع کی گئی ہیں۔سنگھ کے صوبائی عہدیداروں نے بتایا کہ دہلی میں مقامی سطح پر پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے کارکنوں نے کورونا مدت کے دوران ضرورت مندوں کے لئے آیورویدک کاڑھا / ہومیوپیتھک ادویہ ، آکسیجن سلنڈروں ، آئسو لیشن سینٹر  وغیرہ کا بندوبست کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ سیوا بھارتی کی طرف سے جلد ہی ایک ہیلپ لائن نمبر جاری کیا جائے گا ، جس پر کال کرنے پرضرورتمندوں کی  ضروریات پوری کی جائیں گی۔یواین آئی
 
 
 
 

 منموہن کا مودی کو خط  | ٹیکہ کاری میں تیزی لائیں

نئی دہلی// سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے کورونا معاملات میں اضافہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کو خط تحریر کرکے کہا کہ وبا کنٹرول کرنے کے لئے ٹیکہ کار ی مہم میں تیزی لانا ضروری ہے۔ڈاکٹر سنگھ نے اس سلسلہ میں مودی کو تحریر کردہ خط میں کہا کہ کورونا کی دوسری لہر زیادہ متاثر کررہی ہے ،اسلئے اس وبا سے نپٹنے کے لئے ٹیکہ کاری مہم کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں مودی کو مشورہ دیا کہ حکومت کو ٹیکہ کاری میں تیزی لانے کے ساتھ ہی اس کی کمی کو دور کرنے کے اقدامات بھی کرنا چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کے ٹیکہ کی تیاری بڑھانے کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں شفاف طریقہ سے ان کی تقسیم کا انتظام بھی کیا جانا چاہئے اور کورونا ٹیکہ کاری کے لئے مقررہ عمر کی حد میں نرمی دینے کا بندوبست کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ اسکول، استاد، بس ڈرائیور، آٹو ڈرائیور، ٹیکسی ڈرائیور، میونسپل کارپوریشنوں، ایئر پنچایتوں میں کام کرنے والے ملازمین  وکیل وغیرہ عام لوگوں کے رابطہ میں زیادہ رہتے ہیں اس لئے ان پیشوں سے منسلک 45سال سے کم عمر کے لوگوں کو کورونا ٹیکہ لگایا جانا چاہئے۔