تازہ ترین

کشتواڑ کے بالائی علاقوں میں برفباری میدانی علاقوں میں بارشیں

تاریخ    18 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے بالائی و میدانی علاقوں میں بارشوں و برفباری سے عام زندگی بری طرح مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ۔جہاں میدانی علاقوں میں جمعہ رات کو شروع ہوئی بارشیں سنیچر شام تک جاری رہی وہیں بالائی علاقوں میں بھی تازہ برفباری ہوئی جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے بالائی علاقوں واڑون ، مرگن ، سنتھن میں تازہ برفباری درج کی گئی۔ بالائی علاقوں میں تازہ برفباری سے زندگی کی رفتار تھم گی۔ مرگن سڑک پر آمدرفت تیسرے روز بھی متاتر رہی۔