تازہ ترین

کھیاتی مودی آئی این آرسی کے ایس یووی کلاس میں حصہ لینے والی پہلی خاتون ریسربنیں گی

تاریخ    18 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


 ممبئی//ممبئی کی مشہرریلی ڈرائیورکھیاتی مودی اس مقام پر پہنچنے کے لئے تیار ہیں، جہاں کوئی خاتون ریسر پہلے نہیں پہنچی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر کئی بار پوڈیم حاصل کرنے کے بعد کھیاتی اب آئندہ انڈین نیشنل ریلی چیمپئن شپ ( آئی این آر سی) 2021 میں ایس یووی کلاس میں حصہ لینے والی پہلی اورواحد خاتون ریسر بننے کے لئے تیارہیں۔کھیاتی نے کہا، ’’میں نئے سیزن کے تعلق سے کافی پرجوش ہوں کیونکہ میں ایک نئی کلاس میں حصہ لینے جارہی ہوں۔ گزشتہ سال آئی این آرسی میں اپنی پہلی ریس کے دوران میں دوسرے مقام پر رہی تھی، جبکہ میں نے آخری راونڈ میں حصہ نہیں لیا تھا کیونکہ میں کووڈ پازیٹیو پائی گئی تھی۔‘‘رواں سال بھی، وہ کووڈ-19 کے خطروں سے آگاہ ہیں کیونکہ موجودہ وقت میں ہندوستان میں کووڈ کی دوسری لہر جاری ہے۔ انہوں نے کہا، ’’بہت سارے خدشات ہیں لیکن میں اس کے لئے تیارہوں اورمجھے امیدہے کہ میں اس سال ہرایک راونڈ میں مقابلہ کرسکتی ہوں۔اتفاق سے، کھیاتی ریس میں حصہ لینے کے لئے دبئی کا دورہ کریں گی۔ وہ ایک وٹارا میں حصہ لیں گی۔ یہ وہی ماڈل ہے، جس کے ساتھ وہ ڈیزرٹ اسٹورم آئی 2019 کوپوراکرنے والی واحد خاتون ڈرائیور بنیں تھی۔کھیاتی نے کہا، ’’میری کار دہلی میں اسپارکی گیراج کے ذریعہ تیارکی جارہی ہے، جس میں ان ٹوراور گلوبل فیولز ہے اورمجھے امیدہے کہ میں عمدہ مظاہرہ کروں گی،‘‘ آئی این آرسی کا پہلاراونڈ چنئی میں 23 سے 25 اپریل تک منعقدہوگا۔یواین آئی۔الف الف
 

تازہ ترین