تازہ ترین

پونچھ میں لوک عدالت لگائی گئی

متعدد عوامی معاملات کو موقعہ پر ہی حل کر دیا گیا

تاریخ    18 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


حسین محتشم
پونچھ// ضلع عدالت پونچھ میں زیر التوا معاملوں کے حل کے لئے قومی لوک عدالت منعقد کی گئی،اس دوران دو فریقین کے درمیان آپسی صلح سے موقع پر معاملہ متعدد  معاملات حل کیاگیا۔ لوک عدالت کا افتتاح ضلعی لیگل سروس اتھارٹی کے چیئر مین اور پرنسپل ڈسٹرک اینڈ سیشن جج پونچھ اشوک کمار سرون نے کیا۔لوک عدالت کے دوران آٹھ بینچ قائم کئے گئے جن کے ذریعے متعدد کیس جن میں بجلی محکمہ، بیما کمپنی، ٹیلی کمیونی کیشن، بینک، ایل آئی سی، نامزد معاملہ وغیرہ کے درجنوں معاملہ کا نپٹارا کیا گیا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں لوگ پہنچے اور ایسے قومی لوک عدالت لگائے جانے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے خوشی ظاہر کی۔اس موقع پر موجود ایڈوکیٹ سجے رینا نے نے کہا کہ یہ ایک اچھا موقع ہے جب لوگوں کے آپسی رضا مندی سے کئی معاملات حل ہو جاتے ہیں، اس طرح کے عدالت لگنے کا بڑا فائدہ یہ ہے کہ لوگوں کو زیادہ وقت انتظار نہیں کرنا پڑتا ہے، جو معاملات مہینوں سے زیرالتوا ہیں اسے ترجیحی طور پر حل کر لیا جاتا ہے اور ایسے میں عدالت کے اندر بڑھتی فائل کم ہوتی ہے۔ ایسے لوک عدالت سے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے اور لوگوں کو اس تعلق سے بیدار بھی کرنا چاہیے۔اس دوران کوڈ 19کے خطرارت کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کیاگیا۔