تازہ ترین

۔24گھنٹے کا عرصہ، ریکارڈ 1341اموات

ملک میں2لاکھ 34ہزار 692مثبت

تاریخ    18 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
 نئی دلی // بھارت میں ابتک کے ریکارڈ اچھال کے ساتھ مزید 2لاکھ 34ہزار 692افراد وائر س سے متاثر ہوئے ہیں اور اسطرح ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1کروڑ 45لاکھ، 26ہزار 609تک پہنچ گئی۔اس دوران ملک میں سنیچر کو سب سے زیادہ 1341افراد وائرس سے فوت ہوگئے ۔ متوفین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 75ہزار 649ہوگئی ہے۔ ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں2لاکھ34ہزار 692 نئے کیس درج ہوئے ۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 45 لاکھ 26 ہزار 609 ہوگئی ہے ۔ وہیں اس دوران ریکارڈ 1لاکھ 23ہزار سے زائد مریضصحتیاب بھی ہوئے ہیں اور اب تک 12671220 مریض کورونا نجات پا چکے ہیں۔ ملک میں کورونا کے سرگرم معاملے 16 لاکھ کو عبور کرکے 1679740 ہوچکے ہیں۔ اس دوران مزید 1341 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 175649 ہوگئی ہے ۔ملک میں شفا یابی کی شرح 87.23 فیصد اور فعال کیسوں کی شرح 11.56 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.21 فیصد رہ گئی ہے ۔مہاراشٹرا کورونا کے فعال معاملات میں سرفہرست ہے اور ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17996 فعال معاملات کے اضافے کے ساتھ یہ 639642 ہوگئے ہیں۔ اس دوران ، ریاست میں مزید 45335 مریض صحتمند ہوئے ، کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 3004391 تک پہنچ گئی ہے  جبکہ مزید 398 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 59551 ہوگئی ہے ۔ریاست 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹیو کیسز 2534 سے بڑھ کر 124303 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں ، 374289 افراد کورونا سے شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 138سے بڑھ کر 5580 ہوگئی ہے ۔