تازہ ترین

ناقص کیڑے مار ادویات پر قابو اہم

ناظم باغبانی کی ماتحت افسران سے کارروائی کی ہدایت

تاریخ    18 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر //محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر اعجاز احمد بٹ نے محکمہ کے تحت چلنے والی اسکیموں کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس طلب کیا۔اجلاس کے دوران  MIDH-2021 کے ایکشن پلان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ابتداء میں ڈائریکٹر نے تمام ڈویژنوں کے چیف ہارٹیکلچر افسران پر زور دیا کہ وہ تمام اسکیموں کے تحت اخراجات کو مقررہ وقت کے اندر اندر کریں۔انہوں نے کہا کہ افسران سے کہا کہ کسانوں کی آمدن کو دوگنا کرنے کیلئے انہیں سکیموں کے تحت ہر قسم کی سہولت فراہم کریں ۔انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ  ناقص کیڑے مار ادویات پر قابو پانے کیلئے کارروائی کریں اور کے خلاف میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کریں ۔انہوں نے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ کے ساتھ اس سلسلے میں تعاون کریں اور اگر کسی بھی جگہ پر انہیں ناقص ادویات کی شکایت ملے تو فوری طور ان سے رابطہ کیا جائے تاکہ ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔میٹنگ میں محکمہ کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔