تازہ ترین

مزید خبریں

تاریخ    18 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک

’آزادی کا امرت مہواتسو‘ | ایس پی کالج میں انٹر کالج مضمون نویسی مقابلہ

سرینگر//ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ’’آزادی کا امرت مہواتسو ‘‘کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر ایس پی کالج
سرینگرکے این ایس ایس یونٹ اورکلسٹر یونیورسٹی سرینگر نے کل ’’ووکل فار لوکل ‘‘ انٹر کالج مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد کیا۔مقابلے میں سرینگر کے 8 کالجوں کے طلاب نے حصہ لیا۔مقابلے کے دوران ایس پی کالج سے آمنہ احمد اور اسلامیہ کالج آف سائنس اینڈ کامرس کی عروبہ شبیر نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن گاندھی میموریل کالج کی سہلا شفیع اور ایس پی کالج کی عطرفہ شاہین نے حاصل کی۔
 
 
 

طارق حمید قرہ کے برادر اصغرزیاد قرہ فوت | نیشنل کانفرنس اور اپنی پارٹی کا اظہارِ تعزیت

سرینگر// جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی لیڈر طارق حمید قرہ کے برادر ِ اصغر احمدزیاد قرہ ساکن مگھرمل باغ کل انتقال کرگئے۔نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے مرحوم کے جملہ سوگوران خصوصاً مرحوم کے برادرِ اکبر الحاج طارق حمید قرہ اور اُن کے لائق فائق فرزند احمد نبیل کیساتھ دلی تعزیت کی اور مرحوم کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔پارٹی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال نے طارق حمید قرہ اور مرحوم کے فرزند کیساتھ ٹیلی فون پر تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی اور پارٹی قیادت کی طرف سے تعزیت کا اظہار کیا۔ ادھر پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، صوبائی سکریٹری ایڈوکیٹ شوکت احمد میر، سینئر لیڈران غلام قادر پردیسی، عرفان احمد شاہ، احسان پردیسی نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ متوفی شریف النفس شخص تھے جوکہ سماجی کمانوں اور نرم دلی کے لئے جانے جاتے تھے۔ انہوں نے پورے قرہ خاندان کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ سے دعا کی ہے کہ لواحقین کو یہ ناقابل ِ تلافی نقصان بردداشت کرنے کی ہمت عطا ہو۔ پارٹی کے سنیئر نائب صدر غلام حسن میر، سابقہ وزیر اور سنیئرپارٹی لیڈر محمد دلاور میراور دیگر لیڈران نے بھی سوگوار کنبہ کے ساتھ تعزیت کی ہے۔