تازہ ترین

پولیس کی منشیات مخالف مہم

ہندوارہ اور اننت ناگ میں 3 افراد گرفتار،ہیرائن ضبط

تاریخ    18 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


اشرف چراغ+عارف بلوچ
کپوارہ+اننت ناگ //منشیات مخالف مہم کے دوران پولیس نے ہندوارہ اور اننت میں3افراد کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ برآمد کرکے ضبط کی۔پولیس پوسٹ لنگیٹ نے دنند کدل علاقے میں ناکہ چیکنگ دوران ایک سنٹروگاڑی زیر نمبر JK09/0504 سے تلاشی کے دوران دواافرادکو گرفتار کرلیا ۔ اُن کے قبضے سے ایک کلوگرام ہیرائن برآمد کیا ۔گرفتار کئے گئے افراد کی شناخت جاوید احمد خان ساکن گنڈ چوبترہ،محمد یوسف بٹ ساکن پنجورو کے طور پر ہوئی ہے۔اس سلسلے میں ہندوارہ تھانہ میں ایک کیس زیرایف آئی آر نمبر 93/2021درج کیا ۔ادھر   پولیس پوسٹ جنگلات منڈی نے بارک پورہ اننت ناگ میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص سے تلاشی کے دوران15کوڈین فاسفوٹ بوتلیں بر آمد کیں۔جس کی شناخت رئیس احمد گنائی ساکن بارک پورہ اننت ناگ کے بطور ہوئی ہے۔ اس سلسلے میںاننت ناگ تھانہ میںکیس زیرایف آئی آر زیر نمبر 95 /2021درج کیا ۔
 

تازہ ترین