تازہ ترین

کورونا سے نجات | خانقاہِ معلی میںتوبہ استغفار کی مجلس کل

تاریخ    18 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// رمضان المبارک (شہر القرآن) کی فضیلت، عظمت ، برکت اور پہلے عشرہ کے سلسلے میں جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی سوموار یعنی 6ماہ رمضان المبارک(سوموار،19اپریل) 12بجے دن کے بعد ہی تاریخی خانقاہ ِ معلی ؒ میں وعظ و تبلیغ فرمائیں گے۔وعظ و تبلیغ کی مجلس میں کورونا وائرس کی وبا اور موسم کی متواتر خرابی سے نجات کیلئے بھی توبہ استغفار بھی کیا جائے گا اور نمازِ ظہر کے بعد حسب قدیم خطمات المعظمات اور اوراد خوانی کی مجلس آراستہ ہوگی۔ خدامانِ زیارت خانقاہِ معلی نے عقیدتمدوں سے احتیاطی تدابیر اپنانے اور ماسک پہن کر مجلس میں شرکت کی اپیل کی ہے۔