تازہ ترین

ماہِ رمضان میں بلاخلل بجلی سپلائی یقینی بنائیں

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کی افسران کوہدایت

تاریخ    18 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


اننت ناگ//ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے افسران کو ضلع میںماہ رمضان کے دوران بلا خلل بجلی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش شنگلا نے ہفتہ کو ایک میٹنگ کے دوران افسران کو ہدایت دی کہ عدالتی معاملات، ٹھیکہ داری اور معاوضے سے جڑے تمام معاملات کو فوری طور حل کریں اور ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام میں سرعت لائیں تاکہ مقررہ مدت کے اندر تمام ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا جائے۔انہوںنے محکمہ بجلی کے افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کے دوران افسران کو ہدایت دی کہ وہ ماہ رمضان کے متبرک ایام کے پیش نظر خاصکر افطاری اور سحری کے اوقات میں بجلی کی معقول سپلائی کو یقینی بنائیں تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکمہ کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کرتے ہوئے محکمہ مال کے افسران کو ہدایت دی کہ  بجلی محکمہ کی بھرپور مدد کریں۔میٹنگ میں محکمہ بجلی کے ایگزیکٹو انجینئر، محکمہ مال کے افسران کے علاوہ مختلف تحصیلدار بھی موجودتھے۔

تازہ ترین