تازہ ترین

مہجورنگر میںلاش برآمد | شناخت کیلئے لوگوں سے مدد طلب

تاریخ    18 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// پولیس نے مہجورنگر کے علاقے گردوارہ کے نزدیک ایک نامعلوم سکھ مرد کی لاش برآمد کی ، جس کی عمر تقریبا45سال تک ہوسکتی ہے۔ بعد ازاں لاش پوسٹ مارٹم اور دیگر میڈیکل قانونی لوازمات کیلئے اسپتال لے گیا۔اس لاش کودفعہ 174سی آر پی سی کے تحت کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ کوویڈ ٹیسٹ اور پوسٹ مارٹم سمیت تمام ضروری قانونی رسومات کی تکمیل کے بعد ، لاش کو جی ایم سی سرینگر کے مردہ خانہ میں رکھا گیا ہے۔لاش کی شناخت کے بارے میں اگر کوئی معلومات رکھنے والاہوتو پولیس اسٹیشن صدر کے ان نمبرات 9596770859،پی سی آر سرینگر پر 9596222550 ,9596222551یا پولیس کنٹرول روم کشمیر 112 پر رابطہ کر کے اطلاع دے سکتا ہے۔