تازہ ترین

جہانگیر چوک فلائی اور پر میگڈم اکھڑ گیا | گہرے کھڈوں سے ٹرانسپورٹر پریشان

تاریخ    18 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   
(عکاسی: امان فاروق)

نیوز ڈیسک
 سرینگر // گرمائی راجدھانی سرینگر کے دل کہئے جانے والے لالچوک کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہے اور سڑکوں پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بن گئے ہیںاور یہ اہم سڑکیں مرمت طلب ہیںجبکہجہانگیر چوک فلائی اورکی طرف کوئی بھی دھیان نہیں دیا جا رہا ہے۔اس فلائی اور کئی جگہوں پرمیکڈم اکھڑ گیا ہے اور کئی جگہوں پر گہرے کھڈ پیدا ہوئے ہیں جس کی وجہ سے گاڑیوں میں سفر کرنے والے لوگوں کو تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ فلائی اور سے روزانہ انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران کے قافلے گذرتے ہیںمگر اس کے باوجود بھی ان کی نظریں ان کھڈوں پر نہیں پڑرہی ہے۔ٹرانسپورٹروں کا کہنا ہے کہ فلائی اور پربنے کھڈوں کی وجہ سے گاڑیوں کو بھی نقصان ہوتا ہے ۔مسافروں کا کہنا ہے  کہ ریذیڈنسی روڑ، امیراکدل ، بڈشاہ پُل ، مہاراجہ بازاراور دیگر جگہوں پر سڑک پر گہرے گڑھے بن گئے ہیں جس کی وجہ سے عبور و مرورد میں دشواریاں پیش آرہی ہے ۔ لوگوں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ اُسی وقت سڑکوں کی مرمت کا کام انجام دیا جاتا ہے جب جموں و سرینگر دربار کی منتقلی قریب ہوتی ہے تاہم محکمہ عام لوگوں کو درپیش مشکلات کی طرف دھیان ہی نہیں دیا جاتاہے ۔