تازہ ترین

بغیر اجازت کام کرنے کا شاخسانہ | زینہ گیر سوپورمیں 5 کوچنگ سینٹر بند

تاریخ    18 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سوپور//غلام محمد //چیف ایجو کیشن آفیسر بارہمولہ نے جمعہ کی شام زینہ گیر سوپور علاقے میں قائم پانچ پرائیویٹ ٹیوشن مراکز کوغیر قانونی طور کام کرنے کی پاداش میں بند کرنے کے احکامات صادر کئے۔چیف ایجو کیشن آفیسر بارہمولہ کی جانب سے جاری آرڈر زیر نمبر ZEOD بتاریخ 16 اپریل2021 کے مطابق جن ٹیوشن مراکز کو بند کیا گیا ،ان میں حمیدیہ ہل ٹاپ پبلک سکول رام پورہ،گرین ووڈس راجپورہ، نسرین ایجو کیشنل انسٹی چیوٹ بومئی،کشمیر ماڈرن سکول زالورہ اور سیلیسٹیل پبلک سکول ہردہ شیوہ شامل ہیں۔مذکورہ اداروں کے منتظمین کوہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے اداروں کو بند کریں۔چیف ایجو کیشن آفیسر بارہمولہ کے جاری کردہ حکمنامے میں یہ بتایاگیاہے کہ یہ پانچوں پرائیویٹ ٹیوشن سینٹر بغیر کسی رجسٹریشن اورمجازحاکم سے اجازت لئے بغیر غیرقانونی طورپرچلائے جارہے تھے ،اسلئے فوری طورپران سبھی نجی ٹیوشن سینٹروںکوبندکرنے کاحکم صادرکیاگیا۔
 

تازہ ترین