تازہ ترین

کورگ گاندربل میں 15 سالہ لڑکی کی خودکشی

تاریخ    18 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


ارشاداحمد
گاندربل//گاندربل کے علاقہ کورگ سے ملحقہ علاقہ دیہی پورہ میں 15 سالہ لڑکی نے انتہائی سنگین قدم اٹھاتے ہوئے زہریلا مادہ پی کر زندگی کا خاتمہ کردیا۔پولیس کے اعلیٰ حکام کے مطابق دیہی پورہ کورگ میں 15 سالہ لڑکی نے ذہنی تناؤ کا شکار ہوکر گھر میں کوئی زہریلا مادہ پی لیا۔ اس موقع پر گھر والوں نے اُسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال گاندربل میں پہنچایا ،جہاں سے اُسے تشویشناک حالت میں میڈیکل انسٹیچوٹ صورہ منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔قانونی لوازمات مکمل کرکے لاش پسماندگان کے سپرد کردی گئی۔پولیس نے اس معاملے کی نسبت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔ 
 

تازہ ترین