تازہ ترین

ملکہ برطانیہ تخت سے دستبردار نہیں ہوں گی

تاریخ    18 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
لندن //ملکہ الزبتھ دوئم شہزادہ فلپ کے انتقال کے بعد تخت سے دستبردار نہیں ہوں گی اور اپنی تمام شاہی ذمہ داریوں کی ادائیگی کو جاری رکھیں گی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ برطانیہ کو شہزادہ فلپ کے انتقال کے بعد بھی تخت نہ چھوڑنے اور زندگی کی آخری سانس تک ملک اور کامن ویلتھ سے وابستہ رہنے کے عہد پر قائم رہنے کے فیصلے پر حمایت حاصل ہے۔ملکہ برطانیہ جوکہ اب تک دنیا کی سب سے طویل مدت خدمت کرنے والے ریاستی رہنما ہیں ،اب ان کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ جلد ہی اپنے تخت سے سبکدوش ہوجائیں گی۔ملکہ کے سب سے بڑے بیٹیشہزادہ چارلس جوکہ برطانوی تخت کے سب سے طویل عرصہ تک خدمت کرنے والے وارث ہیں، انہیں برطانوی تخت کی سربراہی دے دی جائے گی۔قیاس آرائیاں اپنی جگہ لیکن کنزرویٹو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور شاہی خاندان کے سرگرم کارکن اینڈریو روزندیل نے اس امکان کو مسترد کردیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اینڈریو روزندیل نے کہا ہے کہ ’مجھے پتہ ہے کہ شہزادہ فلپ کی موت سیملکہ برطانیہ پر گہرا اثر پڑا ہے لیکن مجھے یہ بھی یقین ہے کہ وہ اس مشکل وقت سے نکلیں گی اور اپنی ذمہ داری تبدیل نہیں کریں گی۔
 

تازہ ترین