تازہ ترین

اونتی پورہ میں مشتبہ گاڑی پر سی آر پی ایف اہلکاروں کی فائرنگ ، خاتون زخمی

تاریخ    17 اپریل 2021 (55 : 04 PM)   
(Representational image)

سید اعجاز
اونتی پورہ//جنوبی ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں سنیچر کو سی آر پی ایف اہلکاروں نے ایک مشتبہ گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
 پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار نے اونتی پورہ میں ایک ویگن آر گاڑی زیر نمبرJK01J-8038کو مین چوک کے قریب رکنے کا اشارہ کیا لیکن مذکورہ گاڑی کا ڈرائیور اشارے کونظراندازکر کے فرار ہوا۔اس موقع پر ایک اہلکار کو مذکورہ گاڑی نے دھکا دیکربھی گرایا ۔
پولیس نے کہا کہ گاڑی کو پھر پدگام پورہ پل کے نزدیک رکنے کا اشارہ دیا گیا لیکن وہ نہیں رکا اور پھر بھاگ گیا ۔
 اس دوران وہاں تعینات سی آر پی ایف اہلکاروں نے پہلے ہوا میں اور بعد ازاں گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوارایک خاتون ،جاسیہ پرویز دخترپرویز احمد ساکن مرن پلوامہ زخمی ہوگئی ، جس کو پہلے اونتی پورہسپتال اور بعد میں بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال سرینگر منتقل گیا ۔
پولیس ذرائع نے گاڑی کے ڈارئیور کی شناخت جنید احمد ڈار ولدطاریق احمد ڈار ساکن بدل پورہ ہندوارہ کے طور کی ہے جس کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ زخمی خاتون کی حالت بھی مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
 پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس زیر نمبر48/2021درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔