تازہ ترین

سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کی پاداش میں بڈگام میں دو مرغ فرشوں کی دوکانیں سربمہر

تاریخ    17 اپریل 2021 (53 : 03 PM)   


ارشاد احمد
بڈگام//وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے علاقہ چاڈورہ میں سرکار کی جانب سے منظور شدہ نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے پر حکام نے ہفتے کے روز دو مرغ فروشوں کی دوکانیں سربمہر کیں۔
 نائب تحصیلدار چاڈورہ نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی اور مہنگے داموں مرغ فروخت کرنے پر چاڈورہ میں دو دوکانیں سربمہر کی گئی ہیں۔