تازہ ترین

کٹھوعہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے دو نوجوان از جان

تاریخ    17 اپریل 2021 (59 : 02 PM)   


یو این آئی
جموں// جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں ہفتے کی صبح بجلی کا کرنٹ لگنے سے موٹر سائیکل پرسوار دو نوجوانوں کی موت واقع ہوئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کٹھوعہ کے جسروتہ قلعے کے نزدیک ہفتے روز موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گئے۔
متوفی نوجوانوں کی شناخت 26 سالہ ادیناش شرما ولد کلدیپ راج اور 27 سالہ سریش شرما ولد مدن لال ساکنان کٹھوعہ کے بطور ہوئی ہے۔