تازہ ترین

کورونا بحران؛ گیارہویں جماعت کے امتحانات ملتوی

تاریخ    17 اپریل 2021 (11 : 01 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیر حکومت نے سنیچر کو بورڈ آف سکول ایجو کیشن کے ذریعے لئے جانے والے گیارہویں جماعت کے طے شدہ امتحانات ملتوی کردےئے۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ایک ٹویٹ کے مطابق یہ فیصلہ کورونا وائرس سے پیدا صورتحال کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔
حکومت نے سبھی قسم کی تقریبات میں شامل ہونے کیلئے 200کے بجائے100 افراد کی حد بھی مقرر کی۔
واضح رہے کہ جموں کشمیر میں کورونا وائرس کا انفیکشن انتہائی تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے جس سے ہر خاص و عام میں تشویش پائی جارہی ہے۔