تازہ ترین

وادی کشمیرمیں چار روز سے موسمی حالات مسلسل ناساز

تاریخ    17 اپریل 2021 (51 : 12 PM)   


یو این آئی
سری نگر// وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق گذشتہ چار روز سے موسم مسلسل ناساز ہے اور میدانی علاقوں بارشوں اور بالائی علاقوں میں ہلکے درجے کی برف باری کا سلسلہ رک رک کر جاری ہے۔
تاہم ہفتے کو دن میں کئی بار آفتاب بھی گہرے بادلوں کی اوٹ سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوا۔
ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 23 اپریل تک موسم کم و بیش خراب رہنے کا امکان ہے۔