تازہ ترین

سوپور میں غیر قانونی طور چل رہے پانچ ٹیوشن مراکز بند

تاریخ    17 اپریل 2021 (21 : 11 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//چیف ایجو کیشن آفیسر بارہمولہ نے گذشتہ شام زینہ گیر سوپور علاقے میں قائم پانچ پرائیویٹ ٹیوشن مراکز کوغیر قانونی طور کام کرنے کی پاداش میں بند کرنے کے احکامات صادر کئے۔
سی ای او بارہمولہ کے آرڈر کے مطابق جن ٹیوشن مراکز کو بند کیا گیا ان میں حمیدیہ ہل ٹاپ پبلک سکول رام پورہ،گرین ووڈس راجپورہ، نسرین ایجو کیشنل انسٹی چیوٹ بومئی،کشمیر ماڈرن سکول زالورہ اور سیلیسٹیل پبلک سکول ہردہ شیوہ شامل ہیں۔
مذکورہ اداروں کے منتظمین کو بتایا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے اداروں کو بند کریں۔