تازہ ترین

سابق قانون ساز لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی

تاریخ    17 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


جموں//سابق ایم ایل سی سریندر چودھری نے جمعہ کو یہاںراج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔سابق قانون ساز نے لیفٹیننٹ گورنر کو بی اے ڈی پی منصوبوں پر عمل درآمد ، بھرتیوں کے علاوہ کھیلوں کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی تشکیل سے متعلق سرحدی باشندوں کے مختلف فلاحی امور سے آگاہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے سابق قانون ساز سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ان کی جانب سے پیش کردہ جائز مطالبات اور امور کوترجیحی بنیادپر حل کیا جائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت لوگوں بالخصوص سرحدوں اور دور دراز علاقوںمیں رہنے والوں تک پہنچنے کے لئے کوشاں ہے۔
 

تازہ ترین