تازہ ترین

ائر کنڈیشنر کمپریسر میں دھماکہ

ایس کے آئی سی سی میں2 افراد زخمی

تاریخ    17 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


ارشاد احمد
سرینگر//جمعہ کی شام جھیل ڈل کے کنارے پر واقع شیر کشمیر انٹر نیشنل کنونشن سنٹر میں لگے ائر کنڈیشنر کمپریسر (Air conditioner compressor)میں اچانک دھماکہ ہونے کے سبب 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ جمعہ کی شام ایس کے آئی سی سی کے ایک کمرے میں لگے  ائر کنڈیشنر کمپریسراچانک پھٹ گیا اور دھماکے کی آواز سنی گئی ۔جس کے نتیجے جاوید احمد بابا ولد غلام رسول ساکنہ عید گاہ سرینگر، عامر احمد واندرو ولد غلام محی الدین ساکنہ اولڈ برزلہ سرینگر زخمی ہوئے ۔ دونوں زخمیوں کوعلاج و معالجہ کیلئے بون اینڈ جوائنٹ اسپتال سرینگر میں منتقل کیا گیا۔