تازہ ترین

پریس کانفرنس میں ترکی اور یونان کے وزرائے خارجہ لڑ پڑے

تاریخ    17 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


 انقرہ// ترکی اور یونان کے وزرائے خارجہ باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران دونوں کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوگئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کئی مہینوں سے جاری کشیدگی کے خاتمے اور باہمی تعلقات کی بہتری کے لیے ترکی کے وزیر خارجہ مولود اوغلو اور یونانی ہم منصب نکوس دیندیاس مشترکہ پریس کانفرنس کررہے تھے تاہم خوش گوار ماحول میں شروع ہونے والی پریس کانفرنس تھوڑی ہی دیر بعد تلخ کلامی اور الزام تراشی میں تبدیل ہوگئی۔تلخی کا آغاز اْس وقت ہوا جب یونانی وزیر خارجہ نے ترکی وزیر خارجہ پر تنقید کرتے ہوئے باور کرایا کہ یونان کی خود مختاری کی خلاف ورزی کے بدلے میں پابندیاں عائد کی جائیں گی جس پر ترکی کے وزیر خارجہ بھی خاموش نہ وہ سکے اور دونوں رہنما آپس میں لڑ پڑے۔
 

تازہ ترین