تازہ ترین

جموں کشمیر میں مزید1144کورونا کیس،2اموات

تاریخ    16 اپریل 2021 (22 : 06 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید1144کورونا وائرس کے کیس سامنے آگئے۔اس طرح یہاںاس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد144021تک پہنچ گئی۔
آج ظاہر ہونے والے کیسوں میں730کا تعلق وادی کشمیر جبکہ414کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔اسی عرصہ کے دوران دو افراد کورونا انفیکشن کی وجہ سے فوت ہوئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع سرینگر میں آج مزید407کیس سامنے آئے ۔اسی طرح ضلع بارہمولہ میں89،پلوامہ میں45،کپوارہ میں11،اننت ناگ میں30،بانڈی پورہ میں12،گاندر بل میں5،کولگام میں33اور ضلع شوپیان میں1کیس سامنے آیا۔
جموں ضلع میں223تازہ کورونا کیس سامنے آگئے جبکہ صوبہ کے ضلع ادھمپور میں29،راجوری میں33،ڈوڈہ میں10،کٹھوعہ میں32،سانبہ میں23، کشتواڑ میں4،پونچھ میں6،رام بن میں11اور ضلع ریاسی میں43کیس سامنے آئے۔