بانڈی پورہ میں کورونا مثبت دکاندار کیخلاف الگ تھلگ نہ رہنے کی پاداش میں کیس درج

تاریخ    16 اپریل 2021 (06 : 02 PM)   
(Representational image)

نیوز ڈیسک
سرینگر//ضلع بانڈی پورہ میں جمعہ کو ایک کورونا مثبت دکاندار کیخلاف اس بات کو لیکر کیس درج کیا گیا کہ وہ ضوابط کی خلاف ورزی کررہا تھا۔
 نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق ایک دکاندار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسے گھر میں قرنطین ہونے کو کہا گیا لیکن اس کے برعکس اُسے کلوسہ علاقے میں اپنے دکان پر پایا گیا۔
حکام نے فوراً حرکت میں آتے ہوئے دکان کو سیل کرکے دکاندار کیخلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت کیس درج کیا۔
حکام نے کہا کہ دکاندار کے رابطے میں آنے والوں کو تلاش کیا جارہا ہے۔